پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا، بھارتی سپریم کورٹ نو پور شرما پر برس پڑی

1  جولائی  2022

بھارتی سپریم کورٹ کی گستاخانہ بیان پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما پراظہاربرہمی ، معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نوپورشرما پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نےکہاکہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا جس نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اوراودے پور میں ایک درزی کا بھی قتل ہوا۔عدالت کا مزید کہناتھا کہ نوپورشرما اوران کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہے۔ نوپور شرما اورٹی وی چینل کا ایسے معاملات پربات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے جب نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپورشرما  عدالت میں پیش ہونے کو تیارہیں جس پرعدالت نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved