شمالی وزیر ستان، دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved