رہائشی عمارت پر میزائل حملہ، درجنوں افراد ہلاک

1  جولائی  2022

یوکرین کے جنوبی علاقے روس کا اوڈیسا پر میزائل حملہ، نو منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا گیاجبکہ ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یوکرین کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے سے کچھ دیر پہلے تین دھماکوں اور فضائی حملے کے الارم سننے کے بعد رہائشیوں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔

اوڈیسا کے فوجی ترجمان نے کہا کہ دشمن کے میزائل نے جنوبی بندرگاہی شہر پر حملہ کیا تھا جو ان کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر صبح 2 بجے سے پہلے پوسٹ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے ہلاکتوں کو روک نہیں سکے۔

کچھ روز قبل 2 روسی کروز میزائل نے وسطی یوکرین کے شہر میں ایک پرہجوم شاپنگ سینٹر کوبھی نشانہ بنایا تھا، جس 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت عمارت کے اندر ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved