وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرتے خود بے نقاب ہوگئیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرتے خود بے نقاب ہوگئیں، قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں، دو بڑے اینکرز کو حکومت کے خلاف ٹویٹس کیلئے 50 لاکھ روپے کی آفر کی گئی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو
مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرتے خود بے نقاب ہوگئیں،قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں،دو بڑے اینکرزکوحکومت کے خلاف ٹویٹس کیلئے 50 لاکھ روپے کی آفر کی گئی،کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے،https://t.co/qASYZZBxKN via @YouTube
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 26, 2021
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ان ثبوتوں سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں، دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا نہیں سکتی، حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔
ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا! pic.twitter.com/yfbCKSPOZa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 27, 2021
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مریم نواز بہترین آلا راؤنڈر کھلاڑی ہیں، ٹیپ ٹیپ کھیلتے یہ خود ٹیپ میں پھنس گئے ہیں ، جس سازشی جال کو انہوں نے سابق چیف جسٹس کے لئے بُنا اس میں خود پھنس گئے ہیں۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا ہاؤسسز کے فنڈ اس لئے روکے کہ وہ ان کے ایجنڈے پر کام نہیں کر رہے تھے۔