سندھ کے محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس سے مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی عبادت کی اجازت دی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے مساجد میں عبادت سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مساجد میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی عبادت کی اجازت ہوگی۔صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مساجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، مساجد کے فرش سے قالین وغیرہ ہٹالیا جائے گا۔
یاد رہے اس وقت دینا کو کورونا کی نئی قسم کا سمنا ہے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ جنوبی افریقہ سے پھیلنے والی یہ قسم اب لوگوں کے ذریعے دنیا کے دیگر حصوں میں پھیل رہی ہے۔
مساجد میں ویکسین شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، نیا حکم نامہ
27
نومبر 2021