افغان حکومت کسی دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، افغان وزیراعظم

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عالمی میڈیا کے طابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے قوم سے اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ ہم تمام ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور سب کے ساتھ بہترین معاشی تعلقات رکھنا چاہتےہیں۔افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ طالبان نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، امارات اسلامی عالمی برادری کے ساتھ اچھے اور معاشی تعلقات کی خواہاں ہے لہذا عالمی برادری انسانی بنیادوں پر افغانستان کی امداد جاری رکھے جب کہ افغانستان کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔اپنے پہلے خطاب میں  انہوں نے طالبان امریکا لڑائی سمیت ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اورعالمی برادری سے تعلقات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اہنا پہلا خطاب ایک ایسے موقع پر کیا جب اگلے ہفتے دوحہ میں امریکا سے طالبان کے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام فلاحی اداروں سےمطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی امداد معطل نہ کریں اور ہماری جنگ زدہ قوم کی مدد کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔افغان وزیراعظم نے کہا کہ امارات اسلامی نے خواتین کو ان کے حقوق دیے ہیں اور ہم لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق معاملات مزید بہترکررہے ہیں، اس کے علاوہ رپورٹس ملی ہیں کہ کچھ لوگ گھروں میں گھس کر امن و امان کی صورتحال خراب کررہے ہیں، ایسے افراد کا امارات اسلامی سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا متعلقہ حکام ان واقعات کا نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کی حکومت حاصل کی تھی۔دوسری جانب امریکا نے کابل کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں اور دوسری جانب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھی فنڈ تک افغانستان کی رسائی معطل کردی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved