کورونا کی نئی خطرناک قسم برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی اور جرمنی پہنچ گئی

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

کورونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم اومی کرون کا تیز  رفتار پھیلاؤ روکنے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ، جرمنی اور اٹلی میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم نے اس پر قابو پانے کے لیے ضوابط مزید سخت کر دیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مزید کئی ممالک نے جنوبی افریقہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے جہاں سے سامنے آنے والے نئے کورونا ویرئینٹ نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اومی کرون کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کے سبب امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بعد جنوبی کوریا نے بھی افریقی ملکوں سے پروازیں بند کر دی ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر صحت ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ اومی کرون پہلے ہی امریکا پہنچ چکا ہو۔ادھر اسرائیل نے کہا  ہے کہ وہ ملک میں تمام غیرملکیوں کا داخلہ بند کرے گا اور وائرس کو روکنے کےلیے موبائل فون ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔اٹلی نے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹوٹ کا کہنا ہے کہ میلان میں موزمبیق سے آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کی شناخت ہوئی ہے۔چیک رپبلک کے حکام نے بھی کہا ہے کہ وہ نیمیبیا سے آنے والے مشتبہ شخص میں اس ویرئنٹ کی موجودگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved