ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز، بیٹنگ اور بولنگ کوچ کون ہو گا؟

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کے  خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا کوچنگ سیٹ اپ عارضی ہوگا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ کام کر رہا ہے جب کہ ثقلین مشتاق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہیں۔

سابق لیجنڈ بلے باز محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا عارضی بیٹنگ کوچ جب کہ عمر گل کو بولنگ بنانے جانے کا امکان ہے۔اس وقت پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو عارضی طور پر قومی اسکواڈ کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ اپ ہوگا، بیٹنگ اور بولنگ کے عارضی کوچز کی تعیناتی کی جائے گی اور پی سی بی نے تقرریوں کے حوالے سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی، سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں، قومی ٹیم کے مستقل کوچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved