ایف سی بلوچستان کا خاران میں آپریشن، 2 کمانڈروں سمیت 6دہشت گرد جہنم واصل

24  ستمبر‬‮  2021

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات پرخاران کے قریب  کامیاب آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس وجہ سے ایف سی نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے، اوردہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک والے کمانڈروں میں گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved