الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، (ن) لیگ کا پیپلز پارٹی پر جعلی ویڈیو بنانے کا الزام

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) علی پرویز ملک نے این اے 133میں ووٹ خریدنے کی وائرل ویڈیوز  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جعلی ویڈیو بنا کر ہمارے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی۔

ایک بیان میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حلقے میں ووٹوں کی خرید وفروخت کی مذمت کرتے ہیں، امید ہےکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اس مکروہ دھندے کا نوٹس لےگی،این اے 133کے عوام نے ان کی جھوٹی مہم کو مسترد کردیا ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ 2018میں ن لیگ نے اس حلقے سے 90 ہزار ووٹ لیے تھے، اس الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ہمارے ووٹوں کادسواں حصہ بھی نہیں تھا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو ہونا ہے، یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز سے قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی پنجاب شہزاد چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ایسی ویڈیوز دونوں جماعتوں کی طرف سے وائرل ہو رہی ہیں۔شہزاد چیمہ نے کہا کہ پارٹی نے کسی کو نہیں کہا کہ کسی کو پیسے دیں، یہ ہتھکنڈے الیکشن خراب کرنے کے لیے ہیں، اگر کسی سطح پر یہ ہوا ہے تو پیپلزپارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved