وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی کےساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائےگا،سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اس کیخلاف تحریک چلائیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مطالبہ رہاہے، کراچی کی آبادی مردم شماری میں دکھائی نہیں دیتی، پچھلی حکومتوں نے 19 سال اور 17 سال کے وقفے سے مردم شماری کرائی تھی، ہم نے روایات کو توڑتے ہوئے آئندہ مردم شماری پانچ سال کے وقفہ سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کراچی میں مردم شماری ہوگی جس کے بعد کراچی کا دیرینہ گلہ اورکراچی سے ناانصافی ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری جدوجہد میرٹ اور انصاف کیلئے ہے شکایت آئی کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کو نہیں مل رہیں تاہم وفاقی کی بھرپورمعاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہےگرین لائن بس میں صرف 10سے12دن کاکام باقی رہ گیاہے اور آئندہ 2ہفتےمیں وزیراعظم عمران خان کراچی کادورہ کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ مقامی نظام حکومت کے اوپر دھوکہ ہونے جارہاہے اس کے خلاف تحریک چلانا ہے، کراچی کے عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں،نظام کے نام پریہ مذاق اب سندھ کے عوام کے ساتھ نہیں ہوگا، ظلم نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کو اپنا حق دلا کر رہیں گے۔
مقامی حکومت کے اختیارات سندھ حکومت نےچھین لیے اسلام آبادمیں صحت اورتعلیم سمیت ترقیاتی پروگرام مئیر کے پاس ہوگا لیکن کراچی کے مئیر کے پاس میں ان میں سےایک چیز بھی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے پر 10 ، 12 روزکا باقی کام ہے، اگلے دو ہفتوں بعد دسمبر میں عمران خان کراچی میں جدید اور پہلے ٹرانسپورٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔