صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران اشک آباد میں ترک صدر رجب طیب اردوان سےملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبالہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور بالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔
ملاقات میں صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر رجب طیب اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور باالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت
خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا pic.twitter.com/S9H4fO4EIc
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 28, 2021