سینئر صحافی، تاریخ ساز محمد ضیاء الدین انتقال کرگئے

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

سینئر صحافی محمد ضیاء الدینمعیشت کے ماہر اور پاکستان کی سیاست پر نصف صدی سے زیادہ عرصے تک رپورٹنگ کرنے والے صحافی محمد ضیاء الدین اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ضیاء الدین 1938 میں مدراس (موجودہ چنئی) میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1952 میں ڈھاکہ چلا گیا جہاں انہوں نے فارمیسی میں بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی۔

ضیاءالدین 1960 میں پاکستان آ گئے، اسکے بعد تین سال بعد 21 سال کی عمر میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا۔

صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد انہوں نے پاکستان اسپاٹ لائٹ کا آغاز کیا۔ صحافت کے شعبے میں ان کی پہلی ملازمت اس وقت پاکستان کی واحد نجی نیوز وائر پاکستان پریس ایجنسی میں تھی، جسے بعد میں پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) کا نام دیا گیا۔ ان کی تنخواہ 75 روپے تھی۔

تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved