تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں، کرونا کی نئی قسم کامقابلہ کریں گے، شفقت محمود

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد نے ہفتے میں تین دن اسکول بند رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا ہے کہ  کرونا پر قابو پانے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ہے، جیسے ماضی میں کرونا کا مقابلہ کیا، انشااللہ نئے ویرینٹ کا بھی کریں گے اور قوم کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے  بارے میں تفصیلی علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ  امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں تین دن ایک ساتھ اسکول بند رہنے سے دھند کم ہوجائے گی اور اس کے فوائد حاصل ہوں گے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں اسموگ کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دھند پر قابو پانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved