چارسدہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی، قرآن کو جلانے والا مبینہ ملزم گرفتار

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کی ایک مسجد میں قرآن پاک  کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے،جس میں قرآن پاک کو جلایا گیا ہے۔

قرآن کو مبینہ طور پر نذر آتش کرنے کے واقع میں ملوث شخص کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا تھا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے مقامی پولیس سٹیشن پر میں داخل ہو کر تھانے کو شدید نقصان پہنچایا اور عینی شاہدین کے مطابق تھانے کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب سیکڑوں افراد نے تھانہ مندنی کا مرکزی دروازہ اکھاڑ دیا اور وہ ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے والے بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مشتعل مظاہرین مندانی تھانے کے احاطے میں گھس گئے اور وہاں پارک کی گئی کم از کم 17 گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے علاوہ سرکاری ریکارڈ کو نذرِ آتش کردیا، پولیس اہلکار تھانے سے نکل کر بھاگ کھڑے ہوئے۔بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنماؤں نے مندانی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا، واقعے کے خلاف مقامی افراد نے ڈھکی بازار میں احتجاجی ریلی بھی نکالی۔پشاور کے کمشنر ریاض خان محسود نے میڈیا کو بتایا کہ عمائدین اور علمائے کرام نے صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مظاہرین سے بات چیت کی، مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved