امریکی حکومت کی طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت

25  ستمبر‬‮  2021

امریکی حکومت نے افغانستان میں غیر ملکی امداد کے عمل میں آسانی کیلئے دو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکی اور اقوام متحدہ کی این جی اوز اور اداروں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کےساتھ لین دین کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر عالمی تنظیموں کو بھی افغانستان میں امدادی اور دیگر سرگرمیوں کیلئے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کےساتھ لین دین کی اجازت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان پر لگائی گئی پابندیاں افغانستان کے انسانی بحران میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

امریکی لائسنسز کے ساتھ این جی اوز اور عالمی اداروں کوطالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ خوراک، ادویات اور طبی آلات کی ترسیل، برآمد اور دیگر امور کیلئے لین دین کی اجازت دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved