انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے کرکٹ ٹیمز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ اس کے بعد دوسری پوزیشن انگلینڈ کی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 10 وکٹ سے شکست دینے کے بعد بھارت پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پانچواں جبکہ افغانستان کا دسواں نمبر ہے۔