حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں چینلز کو ملنے والے اشتہارات کی تفصیلات طلب کر لیں

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے مسلم لیگ ن کے دورِحکومت کے دوران چینلز کو ملنے والے اشتہارات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید خان کی صدارت میں ہوا۔
وزیرمملکت فرخ حبیب نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کچھ خاص میڈیا گروپس کو نوازا گیا۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی کس حیثیت میں اشتہارات جاری کرنے یا نہ کرنے کی بات کرسکتی ہیں؟ کچھ چینلز کو ضرورت سے زیادہ اشتہارات ملے تو کسی کو نہ ہونے کے برابر ملے۔ گزشتہ دورِحکومتوں اورموجودہ حکومت کی اشتہارات دیے جانے کی تفصیل سامنے لانے جارہے ہیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی آپ رپورٹ فائنل کررہے ہیں اور بغیر ثبوت کے الزامات کسی پر پہلے لگا رہے ہیں۔ اگر اشتہارات کا معیار ہی چیک کرنا ہے تو پھر 1999سے چیک کرلیں۔ ہم سیاسی حکومتوں کا گریبان تو پکڑ رہے ہیں مگر آمر پرویزمشرف کے دور کا گریبان کیوں نہ پکڑیں۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سینئرصحافی ضیا الدین کے انتقال پردعائے مغفرت کی گئی۔ قائمہ کمیٹی نے اطلاعات تک رسائی کے بل 2020 پرکارروائی مؤخرکردی۔
یاد رہے اس سے قبل ن لیگ کے دور حکومت میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کودی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی تھی ، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے اے آروائی سمیت کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved