روس کا ایک اور ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ ،امریکہ پریشان

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکا کی جوبائیڈن حکومت کو بڑا جھٹکا ،روس نے زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق میزائل روس کے شمال مغربی سمندر میں جنگی جہاز ایڈمرل گورشکوف سے داغا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل نے 400 کلو میٹر دور بحری ہدف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کا 15دنوں میں زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔
میڈیا کے مطابق ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے 5 گنا زائد رفتار سے سفر کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی میڈیا نے گذشتہ مہینے چین کی جانب سے بھی سپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا ،جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ امریکی آرمی چیف نے اس تجربے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چین کی برتری کو تسلیم کیا تھا۔
چین کے بعد روس کے زرقون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے نے واشنگٹن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved