سعودی عرب کا بغیرقرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

سعودی وزارت حج و عمرہ نے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے  تاہم   غیرمنظورشدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرے سے قبل 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسی نیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔

سعودی عرب کے شہر مکہ میں گذشتہ ماہ مسجد الحرام میں کووڈ 19 کے سلسلے میں عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی  تھی اور سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کیا گیا جس کے بعد مسلمانوں نے یہاں قریب ڈیڑھ سال بعد کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی تھی۔ مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کے گرد سماجی فاصلے کے لیے نشانات و علامات لگائے گئے تھے جنھیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم اس وقت خانہ کعبہ کی حدود میں سکیورٹی گارڈز مامور ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved