وزیراعظم عمران خان کے مداح معذور آرٹسٹ عمر جرال نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دماغی فالج کے شکار 34 سالہ عمر جرال نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی پینٹنگز تحفے میں پیش کیں۔ عمران خان نے معذوری کے باوجود عمر جرال کے بہترین فن کی داد دی اور ان کے کام کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان کی آرٹسٹ عمر جرال سے ملاقات۔ عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔ pic.twitter.com/zBRyvwjQ0F
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 30, 2021
یاد رہے کہ لاہور کے رہائشی عمر جرال عمران خان کے مداح ہیں، جو برسوں سے عمران خان کیساتھ ملاقات کے خواہش مند تھے۔ آج وزیراعظم نے ان سے ملاقات کر کے ان کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔