ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے رقم جاری کرنے پر غور

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے، یہ رقم انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اداروں کو دی جائے گی۔

عالمی میدیا کے مطابق ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان آج افغانستان کی تعمیر نو کے منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اجلاس کر رہے ہیں۔ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس تجویز کے تحت افغانستان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) کے فنڈز سے رقم امدادی اداروں کو دی جائے گی۔ اس ٹرسٹ کے پاس مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے فنڈز ہیں۔ یہ رقم انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اداروں کو دی جائے گی۔ افغانستان کو ملنے والی مالی امداد کا بڑا حصہ صحت کے شعبے پر خرچ کیا جائے گا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں وہ کارکن جنہیں مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی وہ کام کرنا بند کر کے ملک سے بڑی تعداد میں جانے والے افراد میں شامل ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی حکام اور اقوام متحدہ کی حالیہ ملاقاتوں میں افغانستان کے فنڈز میں سے کچھ رقم جاری کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی جس کے بعد عالمی بینک نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منجمد امدادی فنڈ سے 500 ملین ڈالر تک کی رقم کی فراہمی پر کام کا آغاز کیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ بینک کے چیف ڈیوڈ مالپاس نے چند روز قبل ہی افغان فنڈز کی بحالی کے امکان کو رد کرتے ہوئے اس کی وجہ غیر یقینی صورت حال، انتہائی خراب معیشت اور ادائیگیوں کا مؤثر نظام نہ ہونے کو قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved