دو بہن بھائی ایسی بیماری میں مبتلا جو والدین سے بھی بوڑھے نظر آتے ہیں

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارت میں دو بہن بھائی ایسی بیماری میں مبتلا  ہیں جس کی وجہ سے  وہ اپنے ماں باپ سے بھی  زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک ایسا خاندان رہتا ہے جہاں پر دو بہن بھائی ایسی بیماری میں مبتلا  ہیں جس کی وجہ سے  وہ اپنے ماں باپ سے بھی  زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں۔لڑکی کا نام انجلی ہے جس کی عمر13سال ہے، لڑکے کا نام کیشوو جن کی عمر صرف 6 برس ہے، دونوں ہی لاعلاج بیماریوں ‘کیوٹس لکزا’ اور ‘پروجیریا’ میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ دونوں بیماریاں پیدائشی ہیں جن میں بچے شروع سے ہی بوڑھے دکھائی دیتے ہیں  اور انہیں بزرگوں والی اندرونی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔بچوں کو عام زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بچوں کو اسکول میں ان کی جلد کے باعث ہراساں کیا جاتا ہے ، اور ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے۔پانچ سال قبل 2016 میں پہلی بار ان بچوں کی خبر عالمی میڈیا پر شائع ہوئی۔ اس وقت کیشوو ایک سال کا جب کہ انجلی کی عمر 7 سال تھی۔ خبر کے وائرل ہونے پر بچوں کے والدین سے ایک سماجی تنظیم نے رابطہ کیا اور ان کی دواؤں کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا۔

تاہم اب بچوں کی ایک نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ جس میں بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ  وہ اپنے بچوں کی اس حالت پر کوئی دکھ نہیں، انہیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved