بلاول نے کہا ہے کہ اتنا ظلم کرو جتنا ظلم برداشت کر سکو بھٹو کی بیٹی کو چور کہنے والے آج خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے۔
پشاور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس ٹو ہے، چاہتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہو جعلی نہ ہو۔بلاول نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر اوور سیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلاجا رہا ہے،کیسے ہوسکتا ہےکہ پیرس میں بیٹھا آدمی ووٹ ڈالے اور نتیجہ پشاورکا آئے۔
عمران سرکار انتخابی اصلاحات کی آڑ میں اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اپنے نمائندگان کو جتوانا چاہتا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی@BBhuttoZardari#ہم_پاکستان_پیپلزپارٹی_ہیں
3/5— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) November 30, 2021
حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے، حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، غریب جائے تو جائے کہاں ؟ حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے، آپ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ہم عوام دوست معیشت لے کر آئیں گے۔عمران سرکار،آئی ایم ایف کی غلامی کررہی ہے، پی ٹی آئی حکومت ہرماہ پٹرول کی قیمتوں کوبڑھانے کا اعلان کر چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے کورد کرتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں گیس نہیں ہوگی حکومت کی نالائقی کی مذمت کرتے ہیں، کب تک ان کی نالائقی کا بوجھ اٹھائیں گے، مطالبہ کرتے ہیں عوام دشمن آئی ایم ایف ڈیل سے نکلو۔
عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف جانے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دے گا مگر آج اسے نے خودکشی کے بجائے عوام کو غربت میں دھکیلنے کو ترجیح دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی@BBhuttoZardari #ہم_پاکستان_پیپلزپارٹی_ہیں— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) November 30, 2021
دہشتگردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کرینگے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ حکومت چھپ چھپ کرمذاکرات کر رہی ہے، صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا اعلان کر رہے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں ازخود دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والے؟ دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے، ناکام ترین حکومت پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے، مذاکرات رات کے اندھیروں میں نہیں ہوتے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے، ملکی عوام اورپارلیمان کی اجازت کے بغیریہ دہشت گردوں کے سامنے جھک گئے، جودہشت گرد سنگین جرم میں ملوث ان کوپاکستان کی عدالتوں میں پیش کرکے سزا دلوائی جائے۔ قبائلی عوام کے ساتھ وعدوں کوپورا کیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بہادرعوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، دنیا افغانستان میں ناکام ہوئی، خیبرپختونخوا کی پولیس، افواج، ایف سی نے ملکر دہشت گردوں کو شکست دی، سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے شہدا اور عوام کی بہادری کوسلام پیش کرتا ہوں۔
ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں
بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال قیدکی سزاسناؤ۔