پیپلزپارٹی کا سب سے بڑا تحفہ پرچی چیئرمین ہے، شہباز گل

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین وفاق پرتنقید کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔

شہباز گل نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کہ سندھ کی موجودہ صورتحال پیپلز پارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سب سے بڑے تحفے کا نام بلاول ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے کے علاوہ کسی کام پر توجہ نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سندھ پر قابض ہیں۔

شہباز گل نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام میں خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن زدہ چہروں کو بے نقاب کرنے کا عہد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام پر پیپلزپارٹی کا سب سے بڑا تحفہ پرچی کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں باریاں لگانے والوں نے ذاتی مفادات کے لیے پارلیمنٹ کا استعمال کیا۔شہبازگل نے کہا کہ اپوزیشن کو وہ قانون سازی چاہیے جوچوروں کو تحفظ دے لیکن عمران خان کے ہوتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پرچی چیئرمین وفاق پرتنقید کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی ایم ایف اور قرض کی دلدل میں قوم کو پھنسانے والے  پیپلز پارٹی کے چور لٹیرے ہیں۔ شہبازگل نے کہا کہ پرچی چیئرمین والد کے جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کا جواب دیں اور سندھ سرکار کی مجرمانہ نا اہلی کا بھی جواب دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved