حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسےفی لٹر جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لٹر برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسےفی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے پر برقرار رہے گی۔

قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ کی 15 تاریخ تک ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved