چینی افواج کے بھارتی سرحد کے ساتھ زیر زمین فوجی بنکرز کا انکشاف، بھاری اسلحہ موجود

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

چین کی بھارت کے ساتھ ہمالیہ سرحد پر پیپلز لبریشن آرمی کے زیر زمین فوجی بنکرز کا انکشاف ہوا ہے، جو چینی افواج کیلئے سرد ترین اور سخت  موسم کے ساتھ بڑے اسلحے کی سٹوریج کیلئے بھی استعمال کئے جا سکیں گے۔

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان فوجی بنکرز میں بھاری اسلحے اور دیگر فوجی سازوسامان کا وسیع سٹاک بھی موجود ہے، جس میں بیلسٹک میزائل، راکٹ اور بڑی مشین گنز شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ زیر زمین فوجی بنکرز سطح سمندر سے 5 ہزار سے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر تعمیر کئے گئے ہیں، جو سرد ترین موسم میں بھی چینی افواج کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان فوجی بنکرز کی تعمیر خصوصی طور پر جنگی مقاصد کیلئے کی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور جنگی سازوسامان سٹور کیا جاسکتا ہے۔

 

 

چین کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس امر کی واضح طور پر عکاسی کر رہے ہیں کہ پیپلز لبریشن آرمی کا مستقبل قریب میں سرحد سے واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی اور چینی وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے ورچوئل میٹنگ میں سرحدی تنازعات اور کشیدگی کم کرنے کیلئے 14 ویں کورکمانڈر میٹنگ بلانے پر اتفاق کیا تھا، لیکن اس فیصلے کے باوجود چین کی بری اور فضائی افواج نے بھارتی سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کیں۔  چین کی وزارت دفاع کا واضح طور پر کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد دشمن پر واضح کرنا تھا کہ چینی افواج ایک لمحے کیلئے بھی اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں، کسی بھی سرائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ دونوں ممالک کی فوجی قیادت پر مشتمل 13 ویں کورکمانڈر میٹنگ کسے نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔ بھارت کے چیف ڈیفنس سیکرٹری بپن راوت نے چینی افواج کی بھارتی سرحد کے ساتھ نقل و حرکت پر کہنا تھا کہ چین بھارت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ جس پر ردعمل میں چین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت چین کارڈ کھیلنا اور چین کے متعلق منفی پراپیگنڈے سے باز رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved