پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 33 فیصد اضافہ ریکارڈ

1  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق نے کہا ہےکہ پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے ،برآمدات تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نومبرمیں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2.903 ارب ڈالر رہیں جب کہ  گزشتہ سال نومبرمیں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبرمیں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالرتھا اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالرکی برآمدات رہیں۔

واضح رہے کچھ روز پہلے وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بتایا تھا کہ ملک میں مالی سال 21-2020 میں آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ  مالی سال 20-2019 میں اس عرصے کے دوران برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔ آئی ٹی برآمدات میں 47.43 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ سال 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آئی ٹی سیکٹر بنیادی حیثیت کا حامل ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved