پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نوٹوں سے ووٹ خرید کر ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، حسان خاور

1  دسمبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ این اے 133 میں آج ووٹر نوٹوں سے پٹ رہا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نوٹوں سے ووٹ خرید رہے ہیں اور ایک دوسے پر الزام لگا رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کل بلاول بھٹو نے بڑی شعلہ بیان تقریر کی، ان کی شعلہ بیان سیاست کے پیچھے بے نامی اکاؤنٹس اور اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں، بلاول کے پاس کونسا الہٰ دین کا چراغ ہے جو انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے رہا ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان سے سفر شور کر کے سب گندا ہے پر دھندا ہے پر اختتام پذیر کر دیا۔

حسان خاور نے کہا کہ احسن اقبال بیان حلفی اور آڈیوز سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے تھے، حالانکہ ان کی پارٹی ہی اس پر بات کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم نے بھی بیان حلفی بارے متضاد بیانات دئیے ہیں، اب ان حربوں سے آگے بڑھ کر سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved