وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی قیادت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان واحد وفاقی لیڈر ہیں۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، نون لیگ کو بھی سینٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پی پی کی قیادت بہت سطحی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں، کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی، کوئی متبادل ایجنڈا ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔
یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی کوئ متبادل ایجنڈا بھی ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواھش کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، بڑی اصلاحات کیلئے بھی تجاویز دیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 1, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کے لیے بھی تجاویز دیں۔
چند روز قبل وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا لک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں۔