وزیراعظم کا مافیا سے لڑنے کا مشن، گندم، چینی، پٹرول کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

1  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ اداروں کو کھاد، گندم، چینی، آٹے اور پٹرول کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ  سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کے ایف آئی آے نے ڈالر کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع تحقیقات کی ہیں۔ بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن بنائی جا سکے۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved