سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

1  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔
معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المددت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔


دوسری طرف چین نے سی پیک کے خلاف پروپیگنڈہ کو سختی سے مسترد کر دیا،میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنانے کی تلقین۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین ذرائع ابلاغ کے کچھ ایسے عزائم کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو اس کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سی پیک کی تعمیر اور چین پاکستان تعلقات کو دانستہ طور پر داغدار کرنے کی کوشش کے ساتھ جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ من گھڑت رپورٹس کو ردکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved