پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل ڈوگا ماچا میں کامیاب آپریشن کیا ہے، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو بھارتی فنڈنگ سے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری ہے۔