کورونا کے باوجود 11 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک نوکریاں ملی ہیں، فواد چوہدری

2  دسمبر‬‮  2021

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کا کہنا ہے کہ  کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ فواد چوہدری  نے اپنی ٹویٹ میں تفصیلات بھی شیئر کی ہیں جن میں واضح ہے کہ کتنی تعداد میں پاکستانی کن کن ممالک میں گئے ہیں۔

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں‌ تشکیل دے دیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نےالیکٹرونک ووٹنگ  مشین پرکام شروع کردیا، جس کے تحت  پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ای وی ایم اورانٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمدکیلئے3کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جس پروزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائی احسن ہے، پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کے لئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردارانتہائی اہم ہے،  اور حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved