پھانسی پانے والے جاپانی وزیراعظم کی باقیات کاپتہ چل گیا

16  جون‬‮  2021

توجو کی راکھ کو امریکی جنگی طیارے کے ذریعے بحرالکاہل میں پھینکا گیا تھا
دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی وزیراعظم ہدیکی توجو کی باقیات کے مقام کاتعین ہوناایک معمہ تھا، امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات کے ذریعے اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کہلانے والے جاپانی وزیراعظم توجو کی راکھ کو ایک امریکی جنگی طیارے کے ذریعے بحرالکاہل میں پھینکا گیا تھا۔ امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق توجو کی باقیات کو ایک انتہائی خفیہ مشن کے ذریعے جاپانی شہر یوکوہاما کے ساحل سے تین میل دور سمندر میں گرایا گیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ توجو کے علاوہ چھ دیگر جاپانی حکام کو 1948 میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved