ملک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا رجحان برقرار ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 94 پیسےکا اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 176 روپے 42 پیسےکا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں ایک روپےکا اضافہ ہوا اور ڈالر 178 روپےکا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/RAYL9snOTm pic.twitter.com/ISMG4RarxV
— SBP (@StateBank_Pak) December 2, 2021
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شدید منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے۔
دوسری طرف ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔