روسی وزیر خارجہ ماریا زخارووا نے ماسکو میں تین سال سے موجود امریکی عملے کو 31جنوری تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی سفارتی عملے کے775 ارکان کو آئندہ سال جنوری تک ملک سے نکلنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے اپنے ملک میں موجود روس کے 27 سفیروں اور ان کے اہلخانہ کو ملک سے نکال دیا ہے اور یہ حکم دیا تھا کہ وہ سب 30 جنوری تک ملک چھوڑ دیں گے۔امریکہ کے اس عمل کے بعد روس نے جوابی وار کیا ، روس کےوزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم جس طرح کا عمل ہو گا، اسی طرح جواب دیں گے۔
اس کے ساتھ نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوو نے کہا کہ اگر امریکا اپنے اقدام کو منسوخ کردے تو روس بھی اس عمل کو روک کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانہ ملک میں کام کرنے والا واحد امریکی مشن ہے جس کے عملے کی تعداد 2017 میں 1200 سے کم ہو کر 120 ہو گئی تھی، اب امریکی عملے کے مطابق عملے کی مزید کمی کے نتیجے میں ان کے کام پر دباؤ بڑھے گا۔