کرتارپور فوٹوشوٹ، بھارت کےمنفی پراپیگنڈے پر سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

2  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نے بھارت کی جانب سے گوردوارہ دربار صاحب واقعےپر واویلے کو مستردکردیا اور کہا بھارت کی گوردوارےپرپیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیزہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کار کو بھارتی پروپیگنڈے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق اور مذہبی مقامات کے تقدس کا خیال رکھتا ہے، بھارت کی جانب سے گوردوارے پر پیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ترجمان دفتر خارجہ  نےکہا ہےکہ اقلیتوں کے غیر محفوظ اور بدنام ترین بھارت کو اقلیتوں کے حقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان کو طلب کر کے گوردوارہ دربار صاحب کے تقدس کی پامالی کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو بتایا گیا تھا کہ اس قابل مذمت عمل سے ہندوستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کے جذبات شدید مجروح ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو وزارت خارجہ طلب کر کے کرتار پور گوردوارہ دربار صاحب بلاگر کی شوٹنگ کے معاملے پر بھارتی شرانگیز واویلے کو مسترد کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved