ایران سے جنگ کیلئے اسرائیل خفیہ طو پر ہتھیار خرید رہا ہے، اسرائیلی اخبار

2  دسمبر‬‮  2021

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی کی فوجی قوت کے مطابق خفیہ طور پر ہتھیار خریدنا شروع کر دئیے ہیں، تاکہ تہران کے ایٹمی پروگرام کو روکا جا سکے۔

اسرائیلی اخبار یدعوت احرونوت کی ویب نیوز سروس وائی نیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر  فوجی حملہ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں،  اور فضائیہ کو مزید جنگی مشقوں کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا سینئر وزراء پر مشتمل عسکری کمیٹی کی سفارشات کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع گینی بینٹز نے خفیہ طور پر ہتھیار خریدنے کی بھی منظوری  دے دی ہے، جس کے تحت آئرن ڈوم میزائل اور جنگی طیارے خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان خریداریوں پر 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی جائے گی۔

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام یہ تیاریاں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کی ممکنہ ناکامی کے پیش نظر کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا گذشتہ ہفتے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کا فریق نہیں، اور نہ ہی ان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والا کوئی معاہدہ ہمیں ایران پر حملے سے روک سکتا ہے۔ تہران نے جب بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کیلئے ریڈ لائن کراس کی تو اس کی ایٹمی تنصیبات پر فوجی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved