پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، صوبائی وزیر تجارت

3  دسمبر‬‮  2021

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں، اپنا ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 97کے نمائندوں اور لوگوں کی ملاقات ہوئی جس میں علاقے میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور شہریوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے لوٹ مار کا ذریعہ بنائے رکھا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے وائرس نے معیشت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی اور غریب بنیادی سہولتوں کو ترستے رہے، سابق حکمرانوں نے ترقی کے نام پر غریبوں کے حقوق چھینے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مضبوط ہوتا پاکستان گوارہ نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت روایتی کاموں سے ہٹ کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے کام کررہی ہے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ساڑھے چار ارب روپے سے لاہور کے داخلی راستے سگیاں روڑ کی بحالی کامنصوبہ شروع کیا جارہا ہے ، شیراکوٹ اور گلشن راوی کی سڑکوں کو کشادہ کیا جارہا ہے ، ہم نے ایسے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جہاں گزشتہ 30 سالوں میں کوئی کام نہیں ہواتھا ، عوام خود ہمارے ترقیاتی کاموں کی گواہی دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved