حکومت نے منی بجٹ تیار کر لیا، اپوزیشن کا شدید مزاحمت کا فیصلہ

3  دسمبر‬‮  2021

حکومت  نےمنی بجٹ کوحتمی شکل دے دی جس میں 6 کھرب روپے کی مالی ایڈجسٹمنٹس اور اخراجات کی کٹوتیاں شامل ہیں، اپوزیشن نے منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے حکومت  نےمنی بجٹ کوحتمی شکل دے دی جس میں 6 کھرب روپے کی مالی ایڈجسٹمنٹس اور اخراجات کی کٹوتیاں شامل ہیں ،اس میں حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اخراجات میں 2 کھرب روپے کی کمی اور حکومت کے عمومی اخراجات میں 50 ارب روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ٹیکس استثنیٰ واپس لینے سے حکومت کو تقریباً 350 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

تاہم رواں مالی سال کے لیے ہوئے معاہدے میں صرف 350 ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائے گا اور اشیائے خورونوش، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر یہ استثنیٰ برقرار رہے گا۔

دوسری جا نب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ہے، اپوزیشن کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بائیکاٹ کے اعلان نے حکومت و اپوزیشن میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزرا اور پارٹی ترجمانوں کو ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کرپشن بے نقاب کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، تو دوسری طرف اپوزیشن ارکان نے بھی حکومتی کارکردگی کے نقائص پر سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved