سمندر پار پاکستانی ملک کا اثاثہ، ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

3  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے نظام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

(اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سمندر پار پاکستانی جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کی فلاح و بہبود کویقینی بنایا جا ئے۔

یہ ہدایت وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ایوب خان آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئےکی جنہوں نے جمعہ کویہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپین کے ساتھ دوہری شہریت اور پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے اجراء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں (سی ڈبلیو اے) کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی تاکہ سمندر پار پاکستانیوں، جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کی فلاح و بہبود کویقینی بنایا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved