معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مسلم لیگ ق سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مسلم لیگ ق سے معاملات طے پا گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اوپر کی سطح پر صرف 46 لوکل گورنمنٹ ہوں گی۔ ان میں 11 میٹرو پولٹین کارپوریشنز (9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، گجرات اور سیالکوٹ) اور 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی ۔ نیچے پہلے سے طے شدہ ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی-
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مسلم لیگ ق سے معاملات طے پا گئے۔ اوپر کی سطح پر صرف 46 لوکل گورنمنٹ ہوں گی۔ ان میں 11 میٹرو پولٹین کارپوریشنز (9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، گجرات اور سیالکوٹ) اور 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی ۔ نیچے پہلے سے طے شدہ ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی-
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 3, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ان میں 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، میٹرو پولیٹن کارپوریشنز میں 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، گجرات اور سیالکوٹ شامل ہیں۔معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ نچلی سطح پر پہلے سے طے شدہ ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کے معاملے پر چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکے تھے۔وفاقی وزرا نے مسلم لیگ ق کےتحفظات اورتجاویز وزیراعظم کو پہنچادیں ،سیکرٹری بلدیات کی دو بار قائم مقام گورنرپنجاب سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے بھی دواجلاس ہوچکے تھے۔