اصل حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دیا جائے، اٹارنی جنرل نے رانا شمیم کویاد دہانی کروادی

3  دسمبر‬‮  2021

اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہائی کمیشن کو خط لکھا کہ سابق چیف جج رانا شمیم کا لندن سے اصل بیان حلفی بھیجا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہائی کمیشن کو خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لکھاہے ، خط کی کاپی رانا شمیم ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ لطیف آفریدی سمیت سیکریٹری وزارت خارجہ اسلام آباد کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ اصل بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلد عدالت میں پیش کیاجائے، بیان حلفی کی کاپی نمائندے کےسامنے دستخط کرا کر محفوظ کی جائے، کسی ابہام سے بچنے کیلئےحلف نامےکی کاپی سربمہر لفافے میں دی جائے، پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ وزارت خارجہ کے ذریعےرجسٹرارہائیکورٹ کوبھیجےگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو اصلی حلف نامہ اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا کا حکم دے رکھا ہے۔
گذشتہ دنوں ہونے والی سماعت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ دیکھنا ہوگا رانا شمیم اور اخبار میں آنیوالاحلف نامہ مختلف ہے یا نہیں، حلف نامہ مختلف ہے تو اخبار کے اوپر بہت سنجیدہ سوالات کھڑے ہو جائیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج راناشمیم بیان حلفی کیس میں توہین عدالت کی سماعت 7دسمبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved