وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اس سال ملکی تاریخ میں سب سےزیادہ یوریاکی پیداوار کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرصدارت یوریا پیداوار و فراہمی پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی فخر امام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں دسمبر کیلئے یوریاکی پیداوار ،موجودہ اسٹاک پوزیشن پربریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ اس سال ملکی تاریخ میں سب سےزیادہ یوریاکی پیداوار کی گئی پاکستان میں اس سال 34 لاکھ ٹن یوریا کی پیداوار ہوئی۔
[Thread] Ensuring adequate urea supplies to farmers in Dec, Minister I&P @KhusroMakhdum held a meeting w/ delegation of fertiliser manufacturers along w/ Minister Food Security @SFakharImam.
The meeting was briefed on current stock position & projection of urea production in Dec pic.twitter.com/QyqtGDhbKD
— M/o Industries & Production (@Pak_MoIP) December 2, 2021
اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں یوریا سستی فروخت کر رہے ہیں، یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومت کی بروقت کارروائی سے ایک ہی ہفتے میں یوریا کی فی بوری قیمت 400 روپے کم ہوئی ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کی فی بوری قیمت 1768 طے کی گئی جب کہ عالمی منڈی میں 10ہزار فی بوری یوریا فروخت ہو رہی ہے تاہم کچھ عناصر نے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یوریا کی پیداوار، سپلائی چین اور فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، کسانوں کے لیے طے شدہ قیمت پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔