پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ، ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا اس کے بعد 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔
کوالیفائر 23 فروری جب کہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔ آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جب کہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
یونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ تمام ٹیمیں کراچی اور لاہور میں یکساں تعداد میں میچز کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں 10،10 میچز کھیلیں گی جس کے بعد کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور پھر فائنل ہوگا۔