مردوں کے داڑھی منڈوانے اور عورتوں کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، طالبان

28  ستمبر‬‮  2021

افغانستان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مردوں کے داڑھی منڈوانے یا اس کی لمبائی طے کرنے اور خواتین کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

حالیہ خبروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات میں ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض صوبوں میں ایسے احکامات کو سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہے وہ وزارت کی طرف سے نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved