رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر

4  دسمبر‬‮  2021

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
سپریم کورٹ کے وکیل رائے محمد کھرل نے درخواست دائر کی اس کے علاوہ رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔
دو الگ الگ درخواستوں میں کہاگیاہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے برسر اقتدار آنے ہی رانا شمیم کو بطور چیف جج گلگت بلتستان تعینات کیا،خدشہ ہے کہ رانا شمیم دوبارہ بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دن اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالتی حکم کی روشنی میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف بیان کا حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو سربمہر لفافے میں دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اصل حلف نامہ جمع کروانے اور اسکے ساتھ تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج راناشمیم بیان حلفی کیس میں توہین عدالت کی سماعت 7دسمبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved