سیالکوٹ واقعے پرسری لنکا نے پاکستانی مؤقف اور بروقت کارروائی کو سراہا ہے، وزیر خارجہ

4  دسمبر‬‮  2021

سری لنکا نے پاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستانی مؤقف اور بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خود سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حکومت نے واقعے میں  مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے متاثرہ خاندان جیسے چاہے گا ویسے ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر سب کو دکھ ہوا ہے، واقعے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

 پاکستان او آئی اجلاس کی میزبانی کرے گا

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کونسل آف فارن منسٹرز کا اجلاس 41 برس بعد منعقد ہو رہا ہے۔ 19 دسمبر کے اجلاس سے پہلے 18 تاریخ کو او آئی سی کے اعلی حکام پاکستان آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب او آئی سی سمٹ کی سربراہی کر رہا ہے، افغانستان او آئی سی کا فاؤنڈنگ ممبر ہے اس کیلئے ہمیں کچھ کرنا ہے، سعودی عرب ہمارے ساتھ اس معاملے پر آن بورڈ ہے، ان حالات میں افغانستان کو اکیلا چھوڑنا ایک تاریخی غلطی ہوگی۔ افغان مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، ورلڈ بینک اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کو بھی دعوت دی ہے، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو خطے کے حوالے سے پریشانی لاحق ہے، افغانستان کے ہمسائیوں پر مشتمل فورم بنانے میں کامیابی ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی اندازوں کے مطابق 2 کروڑ 28 لاکھ افغان غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں اور 32 لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، افغان بھائیوں کی مدد کیلئے بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے لیے امریکا، چین، برطانیہ، روس کے نمائندہ سمیت یورپی یونین اور یو این ایجنسی کے متعلقہ نمائندوں اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کو بھی دعوت دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوری توجہ نہیں دی گئی تو افغانستان کی نصف آبادی غذائی قلت کا شکار ہوسکتی ہے، بروقت توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا، افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو معاشی بحران بھی آسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved