پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرموصول ہو گئے، شوکت ترین

4  دسمبر‬‮  2021

مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو  3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے3ارب ڈالرموصول ہوگئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت  کا  شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا .  معاہدے کے تحت سعودی فنڈاسٹیٹ بینک کےپاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا اور ڈپازٹ رقم اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنے گی۔

بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved